لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امید وار جمشید چیمہ اور اُن کی اہلیہ مسرت چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیلوں پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے جمشید چیمہ اور اُن کی اہلیہ مسرت چیمہ کی الگ الگ اپیلوں پر سماعت کی ، جس میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے ۔
سماعت کے دوران اپیل کنندگان کے وکیل قاضی مبین نے دلائل میں بتایا کہ ووٹر کے اندراج کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر کاغذات جمع کرائے گئے ۔ اپیل کنندگان کی کوئی غلطی نہیں۔
بعد ازاں عدالت نے فریقین کو جمعے کیلئے نوٹس جاری کر دیے ۔
عدالت کے احاطے میں گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت ملنی چاہیے ۔ تحریک انصاف سب سے بڑی پارٹی ہے ، اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
Comments are closed.