سابق رکن قومی اسمبلی اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی اپنی دُلہنیا کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
حال ہی میں اپنی دُلہنیا کو اپنے گھر مظفر گڑھ لانے والے جمشید دستی کی شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔
وائرل تصویر میں جمشید دستی کو سادہ لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اُن کی دُلہنیا سُرخ رنگ خوبصورت روایتی لباس میں بےحد حسین لگ رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر جمشید دستی اور اُن کی اہلیہ کی تصویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ جمشید دستی کا نکاح گزشتہ برس جولائی میں ہوا تھا جبکہ رواں ماہ 19 جولائی کو وہ اپنی دُلہنیا کو رخصت کرکے اپنے گھر لائے۔
بارات میں جمشید دستی کے رشتہ داروں سے زیادہ ان کے قریبی دوستوں، پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی تھی۔
اس کے علاوہ جمشید دستی ستمبر یا اکتوبر میں دعوت ولیمہ کریں گے جس میں وہ دوستوں کو دال کھلائیں گے۔
Comments are closed.