پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے جمشید دستی کے ویڈیو بیان کو الیکشن سے راہِ فرار کا بہانہ قرار دے دیا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جمشید دستی ماضی میں جب پکڑے گئے تھے تب بھی انہوں نے بیوہ بہن اور بیمار ماں کے نام پر رہائی کی اپیل کی تھی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ 2013 سے ایک منصوبہ تیار ہو رہا تھا جس کی پہلی قسط دھرنے کی صورت میں نظر آئی، کچھ لوگ نیا سسٹم لائے جس کو چار سال لوگوں نے بھگتا۔
رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ چار پانچ سال کی تباہی کے اثرات سے ابھی تک نہیں نکل پائے، اس تباہی کے آفٹر شاکس قوم محسوس کرتی رہے گی۔
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ 8 فروری کے انتخابات کے بعد سیاسی استحکام آنے میں دیر لگے گی
Comments are closed.