وزیرِ اعظم عمران خان کے سابق معاونِ خصوصی جمشید اقبال چیمہ نے الیکشن کمیشن کے خلاف ریمارکس پر غیر مشروط معافی مانگ لی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں وزیرِ اعظم عمران خان کے سابق معاونِ خصوصی جمشید اقبال چیمہ کے الیکشن کمیشن کے خلاف ریمارکس کے کیس کی سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت الیکشن کمیشن نے جمشید اقبال چیمہ سے استفسار کیا کہ آپ نے جو کیا آپ کو پتہ ہے نا؟ آپ کو اچھا لگے گا اگر آپ نے جو کہا اسے پڑھیں؟ آپ ٹی وی پر بیٹھ کر جو چاہے کہہ دیں؟ کیا یہ ٹھیک ہے؟
جمشید اقبال چیمہ نے اس موقع پر کہا کہ آئی ایم سوری فار دیٹ، آئندہ ایسا نہیں ہو گا۔
اس کے بعد جمشید چیمہ نے الیکشن کمیشن میں معافی نامہ پڑھ کر سنایا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمشید اقبال چیمہ کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت یکم فروری تک ملتوی کر دی۔
Comments are closed.