جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جماعت اسلامی کے علاوہ کسی بھی پارٹی کو ووٹ وڈیروں اور جاگیرداروں کے حق میں ہوگا، حافظ نعیم

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 8 فروری کو کراچی کے عوام ترازو پر مہر لگا کر تمام مافیاوں کو مسترد کردیں گے، ہم اقتدار میں آنے کے بعد پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر بھی آواز اٹھائیں گے، جماعت اسلامی ہی کراچی کے عوام کے لیے امید کی کرن ہے ۔

کشمیر کاروان ترازو کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے  حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ  8 فروری کے دن کراچی میں ترازو امید کی کرن ثابت ہوگا،  شہر میں طویل عرصے تک بھتہ خوری ، بوری بند لاشوں کی سیاست ہوتی رہی، شہر کراچی ملک کی معیشت کو چلاتا ہے لیکن یہاں کے عوام کا استحصال کیا گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ  کراچی کے عوام اپنے ووٹ طاقت سے بھتہ خوری اور بوری بند لاشوں کی سیاست کو مسترد کردیں، انتخابی مہم جاری ہے ، بار ان رحمت ان ظالم اور کرپٹ ٹولوں کی وجہ سے بار ان زحمت بن گئی، اقتدار پر مسلط مافیاوں نے کراچی کے عوام کو بنیادی سہولیات میسر نہیں کی۔

انہوں نے کہاکہ  الیکشن کمیشن اور حکومت نے پی ٹی آئی کو دیوار سے لگایا گیا ہے، آزاد امیدواروں کو بھی پارٹیوں کے حق میں بٹھایا جارہا ہے، کراچی والے جان لیں کہ جماعت اسلامی کے علاوہ کسی بھی پارٹی کو ووٹ دیں گے تو وڈیروں اور جاگیرداروں کے حق میں جائے گا،  پی ٹی آئی کے سپورٹرز کا ووٹ بھی صرف ترازو ہے۔

You might also like

Comments are closed.