جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

جماعت اسلامی کے تحت “حق دو کراچی ریلی” کا آغاز

جماعت اسلامی کراچی کے تحت شہر قائد کے سلگتے اورگمبھیر مسائل کے حل اور 3 کروڑ سے زاید شہریوں کے جائز اور قانونی حقوق کے حصول کے لیے جاری “حقوق کراچی تحریک “کے سلسلے میں شاہراہ فیصل پر قائد آباد تا گورنر ہائوس “حق دو کراچی ریلی” کا آغاز ہوگیا۔

ریلی کے لیے ۔شاہراہ فیصل پر متعدد مقامات پر استقبالیہ کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خصوصی طور پرخطاب کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن گورنر ہائوس پر اپنے خطاب میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

امرا اضلاع کی قیادت میں شہر بھر سے جلوس ریلی میں شریک ہوں گے۔ ریلی میں نوجوان ،بزرگ ،طلبہ و اساتذہ ،محنت کش اور مزدوروں سمیت شہر کے ہر طبقے اور زبان بولنے والے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد بڑی تعداد میں شریک ہوں گے جس کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں اور انتظامات کیے گئے ہیں۔

اہل کراچی اپنی حق تلفی وفاقی و صوبائی حکومتوں اور حکمران پارٹیوں کے خلاف اور اپنے جائز اور قانونی حقوق کے لیے بھرپور طاقت و قوت کا مظاہرہ کریں گے۔

You might also like

Comments are closed.