امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں اور کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت آدھی کی جائے، آٹا اور چینی سستی کی جائے،ہمیں عوامی جدوجہد کو آگے بڑھانا ہوگااور مافیائوں سے آزادی حاصل کرنی ہوگی ۔نجی چینل کے پروڈیوسر کا دن دیہاڑے قتل قابل مذمت ہے .رینجرز اور پولیس انتظامیہ بھاری بجٹ ہونے کے باوجود شہر میں امن و امان کیوں قائم نہیں کرسکے۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ پاکستان فتح کرنے نکل رہے ہیں وہ پہلے اپنے صوبے کو امن و امان دیں۔
حافظ نعیم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ اور مہنگائی کے خلاف لسبیلہ چوک پر مسجد نعمان کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے تھے .
حافظ نعیم نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر پورے ملک میں احتجاج کیا جارہا ہے۔ حکومت کی جانب سے عوام کے لیے کوئی ریلیف نہیں دی جارہی۔حکمران آئی ایم ایف کے غلام بنے ہوئے ہیں۔
انہوں سوال اٹھایا کہ وزراء بتائیں کہ کیا پوری دنیا میں تعلیم اور صحت اتنی مہنگی ہوتی ہے جتنی ہمارے ملک میں ہے؟10 اعلی عہدیداروں میں دوہری شہریت کے حامل افراد پاکستان کا نظام چلارہے ہیں۔اسٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھوایا گیا ہے.
غلامی کے قانون میں پی ٹی آئی، مسلم لیگ، پی پی پی، جے یو آئی سمیت تمام پارٹیوں نے سینیٹ میں قانون پاس کرکے قوم کو غلام بنایا۔ اپوزیشن کے نام پر ڈرامہ ختم کیا جائے.
جماعت اسلامی اس غلامی کے قانون کو کسی صورت قبول نہیں کرتی۔قوم کو بیدار ہونا ہوگا اورمافیاوں سے آزادی حاصل کرنا ہوگا.ہم مافیاوں کو بے نقاب کریں گے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں فوری طور پر پیٹرول کی قیمت آدھی کی جائے، آٹا اور چینی سستی کی جائے.صرف چہرے کی تبدیلی ہی نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی بھی ضروری ہے۔عوامی جدوجہد کو آگے بڑھانا ہوگا۔
اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔سماء ٹی وی کے پروڈیوسر کو دن دیہاڑے قتل کرنے پر شدید مذمت کرتے ہیں۔رینجرز اور پولیس انتظامیہ بھاری بجٹ ہونے کے باوجود شہر میں امن و امان کیوں قائم نہیں کرسکے۔
کیسے ممکن ہے کہ منشیات کا اڈہ چل رہا ہو اور پولیس کو علم نہ ہو۔اگر علم نہیں ہے تو انٹیلی جنس کے ادارے کیا کررہے ہیں۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ پاکستان فتح کرنے نکل رہے ہیں وہ پہلے اپنے صوبے کو امن و امان دیں۔
امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی وجیہ الدین کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پاکستان کا کاسموپولیٹن شہر اور منی پاکستان ہے۔کراچی میں رہنے والی شہری پورے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں.کراچی کے شہری پہلے ہی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں.
حکمرانوں نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے عوام پر پیٹرول بم مارا ہے۔ملک میں جاگیرداروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں کا ٹولہ قابض ہے۔حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں دن بدن بے روزگاری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ملک پر آٹا چور اور چینی چور مافیا مسلط ہے، جو ہر پارٹی کے ساتھ گٹھ جوڑ کرلیتے ہیں۔جماعت اسلامی مافیاوں کے خلاف جدوجہد کررہی ہے ۔کراچی کے عوام مافیاوں کے خلاف گھروں سے نکل کر جماعت اسلامی کی مہنگائی کے خلاف تحریک کا حصہ بنیں۔
اس موقع پرامیر جماعت اسلامی ضلع قائدین سیف الدین ایڈوکیٹ، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر بھی موجود تھے۔
مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “پیٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لو”، “آٹا مہنگا، چینی مہنگی، پیٹرول مہنگا، گیس مہنگی،حکمرانو! عوام سے جینے کا حق مت چھینو” کے نعرے درج تھے.l
Comments are closed.