بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جماعت اسلامی کا دھرنا 27 ویں روز میں داخل

بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کا دھرنا ستائیسویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمیں خیرات نہیں حق چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کے ستر سالہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، ہر نوالے اور پانی کے قطرے پر ٹیکس لگا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 28 جنوری بروز جمعہ کو نیشنل ہائی وے، سپر ہائے وے، یونیورسٹی روڈ، ماڑی پور، شارع فیصل، لسبیلہ چوک ٹریفک کےلیے بند ہوگا۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں ریلیاں بھی نکالی گئی تھیں جو مختلف مقامات پر عارضی دھرنا دیتی ہوئی سندھ اسمبلی پہنچیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.