جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان اطلاعات قیصر شریف کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی آج سے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کر رہی ہے۔
لاہور سے جاری ایک بیان میں قیصر شریف نے کہا کہ حکومت مخالف تحریک کے 101 دھرنوں کا پہلا دھرنا گجرات میں ہوگا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق گجرات دھرنے میں شریک ہوں گے اور شرکاء سے خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 13فروری کو شیخو پورہ اور 18 فروری کو گوجرانوالہ میں دھرنا دے گی، ملک بھر میں پہلے اضلاع کی سطح پر احتجاجی دھرنے ہوں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کا فیصلہ کن دھرنا اسلام آباد میں ہو گا، اسلام آباد دھرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ترجمان قیصر شریف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، جماعت اسلامی عوام کا مقدمہ چوکوں اور چوراہوں پر لڑے گی۔
Comments are closed.