جمعرات 25؍ذیقعد 1444ھ15؍جون 2023ء

جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن سے میئر کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ

جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر میئر کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔

چیف الیکشن کمشنر کے نام  لکھے گئے خط میں جماعت اسلامی نے کہا کہ سندھ حکومت کے چاق و چوبند دستوں نے پی ٹی آئی کے 29 ارکان کو اغوا کیا اور انہیں ووٹ ڈالنے سے روک دیا  گیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں چوری ڈاکے اور قبضے سے ہے، پی ٹی آئی اور جماعت کے ملا کر 192 ووٹ تھے۔

ترجمان جماعت اسلامی نے اپنے خط میں مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اس فراڈ عمل کو کالعدم قرار دے اور نیا شیڈول جاری کرے، الیکشن کمیشن پاکستان کا بنیادی مقصد صاف و شفاف الیکشن کروانا ہے۔

جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن انصاف و شفاف انتخابات کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگیا، ہر موقع پر الیکشن کمیشن کو سندھ حکومت کے غیر آئینی و غیر جمہوری اقدامات سے آگاہ کرتے رہے۔

ترجمان جماعت اسلامی نے اپنے خط میں مزید کہا کہ الیکشن کمیشن ہمیشہ کی طرح خاموش تماشائی بنا رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.