جماعت اسلامی نے ملک میں بڑھتی سیاسی کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے 20 مارچ کو ’حقوق کراچی کارواں‘ موخر کردیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ملک میں بڑھتی سیاسی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور 20 مارچ کو شہر میں ہونے والے ’حقوق کراچی کارواں‘ کو موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق حقوق کراچی کارواں کی اگلی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا۔
اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ووٹ لینے والے اپنی بولیاں لگوا کر مینڈیٹ کا سودا کر رہے ہیں، وفاقی و صوبائی حکومتوں سے اپنا حق لےکر رہیں گے۔
Comments are closed.