جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جماعت اسلامی نے ہمیشہ آمروں کی تابعداری کی ہے، وقار مہدی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ آمروں کی تابعداری کی ہے۔ ضیاء آمریت میں جماعت اسلامی نے تعلیمی اداروں کو مقتل گاہ بنایا۔ 

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے بیان پر کراچی سے جاری اپنے رد عمل میں سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے نام نہاد جہاد نے دہشت گردی کی نرسریوں کی آبیاری کی۔ 

انکا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے جہاد کے نام پر نوجوانوں کو گمراہ کیا۔

وقار مہدی نے کہا کہ اب مذہب کے نام پر فتنہ اور فساد پھیلانے کا زمانہ گزر چکا۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آئی ہے۔ 

انہوں نے کہا پیپلز پارٹی نے کبھی اقتدار میں آنے کےلیے کسی کا کندھا اور چھتری استعمال نہیں کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.