جماعت اسلامی نے پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل کو غیر ضروری قرار دے کر مسترد کردیا۔
منصورہ سے جاری بیان میں سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے کہا کہ پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل پر سبھی کو تحفظات ہیں، جماعت اسلامی اس غیر ضروری بل کو مسترد کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت وہ کرنا چاہتی ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا، جماعت اسلامی صحافیوں کے احتجاج اور دھرنے کی حمایت کرتی ہے۔
ترجمان جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکومت اپنے چہرے کو صاف کرنے کی بجائے آئینہ توڑنا چاہتی ہے جو کسی صورت بھی درست طرز عمل نہیں ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کو تنقید برداشت کرتے ہوئے اپنی کارکردگی بہتر کرنی چاہیے، دھرنے پر بیٹھے صحافیوں کی حمایت کرتے ہیں۔
Comments are closed.