وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی عدالت جانا چاہتی ہے تو بہتر ہے چلی جائے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ جماعت اسلامی سے ہماری کوئی دشمنی نہیں، سیاست میں دشمنی نہیں مقابلے ہوتے ہیں، اس کے لیے ہم تیار ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ غنڈہ گردی اور بدمعاشی پر یقین نہیں رکھتے لیکن ہم ڈرتے بھی نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنی شکست کو تسلیم کرے اور مل کر کام کرے، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اگر بائیکاٹ نہیں کرتی تو جماعت اسلامی کو شکست ہوتی۔
Comments are closed.