پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی وہ پہلی پارٹی ہوگی جس سے ہم رابطہ کریں گے، پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن مینیج کرنا ہوتا تو میں اپنے بھائی کو جتوا دیتا جو اپنی یوسی سے ہار گیا ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ کسی کو الیکشن پر اعتراض ہے تو وہ تحقیقات کرا سکتا ہے اور عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.