
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جماعتِ اسلامی کے تحت ’کراچی بچاؤ مارچ‘ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، مارچ 3 بجے سہ پہر مزار قائد تا تبت سینٹر تک ہو گا۔
تبت سینٹر کراچی میں امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے ’کراچی بچاؤ مارچ‘ کے حوالے سے میڈیا ٹاک کی۔
ان کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی سے کالا قانون پاس کرایا گیا، انہیں جمہوریت چاہیے تو پہلے اپنی پارٹیوں میں انتخابات کرائیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پی پی کا خاص طریقۂ کار ہے کہ جعلی بھرتیاں کرو، قبضہ کرو کرپشن کرو۔
انہوں نے کہا کہ ہم ری بلڈ کراچی کے نام سے شہر کے اسٹیک ہولڈرز کو اکھٹا کر چکے ہیں۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ اس شہر کی سب سے بڑی مؤثر قوت کا نام جماعتِ اسلامی ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ مراد علی شاہ آج اس مارچ سے سبق سیکھ لیں، یہ نہ ہو کہ یہ عوام بپھر جائیں۔
’کراچی بچاؤ مارچ‘ کے سلسلے میں جماعتِ اسلامی کراچی کی جانب سے کئی روز سے تیاریاں جاری ہیں جبکہ گزشتہ روز سے شہر کے مختلف مقامات پر اس سلسلے میں کیمپ بھی لگائے گئے۔
’کراچی بچاؤ مارچ‘ سے امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے۔
Comments are closed.