بدھ 21؍محرم الحرام 1445ھ9؍اگست 2023ء

جلیل عباس جیلانی کانام نگراں وزیراعظم کیلئے منظور کئے جانے کا قوی امکان

caretaker

اسلام آباد: سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نگراں وزیراعظم کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں پیدا ہونیوالے گیلانی خاندان کے چشم و چراغ سابق بیوروکریٹ اور ڈپلومیٹ مطابق جلیل عباس جیلانی کے بارے میں قیاس آرائیاں ہیں کہ ان کا نام نگراں وزیراعظم کے لیے منظور کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ جلیل عباس جیلانی سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کے بھانجے اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے قریبی عزیز ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعظم کے لیے دو نام دے دیے،جن میں ایک سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی  اورسابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا نام شامل ہے۔

واضح رہے کہ جلیل عباس جیلانی پاکستانی سفارت کار ہیں جو امریکا میں پاکستانی سفیر رہے ہیں جب کہ اس سے پہلے وہ مارچ 2012ء سے دسمبر 2013ء تک سیکرٹری خارجہ کے منصب پر بھی فائز رہے ہیں۔

جبکہ تصدق جیلانی 11 دسمبر 2013 سے 5 جولائی 2014 تک چیف جسٹس آف پاکستان رہے جبکہ جلیل عباس جیلانی سیکرٹری خارجہ اور امریکا میں پاکستان سفیر رہے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.