مسلم لیگ (ن) کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے ساتھیوں سمیت وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف ووٹ ڈالنے سے انکار کردیا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں جلیل شرقپور نے کہا کہ ہمارا 12 منحرف لوگوں کا گروپ وزیراعلیٰ کے ساتھ تھا، ن لیگ کے 5 ووٹ اب بھی میرےرابطے میں ہیں اور عثمان بزدار کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اور 5 ساتھی عثمان بزدار کے خلاف ووٹ نہیں ڈالیں گے، عدم اعتماد لانا سیاسی پارٹیوں کا حق ہے۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عوام کی منتخب کردہ حکمران جماعت کو 5 سال پورے کرنے چاہئیں، عدم اعتماد کے پیچھے غیر ملکی ایجنڈا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جب ووٹ کا مرحلہ آئے گا پھر دیکھیں گے، وزیراعلیٰ کو مشورہ ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ معاملات ٹھیک کریں۔
جلیل شرقپوری نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں حالات ٹھیک ہوں گے تو مرکز میں بھی ٹھیک ہو جائیں گے، میں شروع دن سے ہی حکومت کی حمایت کرتا رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے قومی مفاد دیکھوں گا پھر اپنے بارے میں سوچوں گا، مجھے کوئی منسٹری یا مفاد نہیں چاہیے، صرف ملکی مفاد کے لیے عثمان بُزدار کے ساتھ ہوں۔
Comments are closed.