پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کارواں کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کے جلسے میں شرکت کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو میں جلیل شرقپوری نے کہا کہ اپوزیشن منہگائی اور ڈالر کی قیمت میں اضافے پر تنقید کریں، حکومت گرانے نہ نکلیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے امریکا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پاکستان کا امیج بہتر کیا ہے۔
ن لیگ کے ناراض ایم پی اے نے مزید کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں عمران خان کو گِرانا چاہتی ہیں، اپوزیشن کو ان طاقتوں کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل جلیل شرقپوری اعلان کرچکے ہیں کہ وہ عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے۔
Comments are closed.