وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ میاں جلیل شرقپوری اور میاں ریاض الدین دس دس کروڑ میں فروخت ہوئے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اگر مجھے سپریم کورٹ بلا لیتا تو میں بتاتا کیسے 10 کروڑ روپے دیےگئے، میں ان کا جھوٹ بے نقاب کرتا۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پروپیگنڈہ کررہے ہیں، یہ جھوٹے لوگ ہیں، ان کا کام پروپیگنڈہ کرنا ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ پارٹی جھوٹوں اور فراڈیوں کا جتھہ ہے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہمیں کوئی مجبور کر کے حکومت میں نہیں لایا، اتحادیوں کے مجبور کرنے پر ہم حکومت میں آئے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ہمارے ایم پی اے مسعود مجید کو مبینہ طور پر 40 کروڑ روپے دے کر ترکی پہنچا دیا گیا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری، رانا ثناء اور عطاء تارڑ کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالا جائے، ہمارا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے کی فوری انکوائری کروائے۔
Comments are closed.