جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جلسے کا مقابلہ کسی جماعت سے نہیں بلکہ اپنے ہی جلسوں سے ہے، فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کورنگی کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ یہاں کے عوام ایم کیو ایم کی ایک کال پر پنڈال میں آئے۔ 

کراچی کے علاقے کورنگی میں ایم کیو ایم پاکستان کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ جلسے کا مقابلہ کسی جماعت سے نہیں بلکہ اپنے ہی جلسوں سے ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ سندھ اور بالخصوص کراچی پر وڈیرے اور جاگیر داروں کے قبضہ کو ختم کروانا ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ میمن گوٹھ پیپلز پارٹی کے ڈپٹی میئر کا علاقہ ہے، میمن گوٹھ میں ایک بچی گٹر میں گر کر شہید ہوگئی۔ 

انہوں نے کہا کہ بجلی کا بحران ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ اسٹریٹ کرائمز میں روزانہ بےگناہ لوگ جاں بحق ہو رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ سنا تھا کہ جنگلوں میں بھی کوئی قانون ہوتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.