بھارت کے مرکزی وزیر قانون و انصاف کیرن ریجیجو کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں بھارتی عدلیہ مکمل طور پر بِلا ورق (Paperless) ہوجائے گی۔
گزشتہ روز دہلی ہائیکورٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون نے بتایا کہ چیف جسٹس سے درخواست کی ہے کہ ای۔کورٹ منصوبے کو اپنی مدت میں مکمل کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ وکلا کو بِلا ورق کام کے لیے تیار رہنا چاہیے، وزارت قانون نے محکمے کے افسران کو آگاہ کر دیا ہے کہ بہت جلد پورا نظام بِلا ورق ہوجائے گا۔
بھارتی وزیر قانون نے کہا کہ مکمل طور پر ڈیجیٹل ہونے والی عدلیہ کا انصاف کی فراہمی کے طریقہ کار پر بھی بہت بڑا اثر پڑے گا، اس طرح تیز تر انصاف کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے لئے مرکزی حکومت زیادہ کچھ نہیں کرسکتی کیونکہ ریاستی حکومت کو ہی ای-کورٹ کے انفرااسٹرکچر پر اخراجات کرنا ہوں گے۔
Comments are closed.