بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جلد عمران خان اپنی حکمت عملی کا اعلان کریں گے، سینیٹر فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ جلد عمران خان اپنی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں فیصل جاوید نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یااللّٰہ اپنا کرم فرما، انشاءاللّٰہ جیت اس عوام کی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے قانونی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نئے انتخابات کے لئے تیار ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ یہ قوم ایک عظیم قوم بننے جارہی ہے، عمران خان اپنی قوم کے لیے ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں، ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں

انہوں نے کہا کہ جلد کپتان اپنی اگلی حکمت عملی کا اعلان کریں گے، گھبرانا بلکل نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.