iligan philippines stratford dating meet single women in south africa free matrimonial site versatile person nae sarang asian dating uk free

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جلال آباد: افغان پرچم کے حق میں مظاہرہ، طالبان کی ہوائی فائرنگ

افغانستان کے شہر جلال آباد میں افغانستان کے قومی پرچم کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان پرچم کے حق میں جمع ہونے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طالبان نے ہوائی فائرنگ کی۔

اس سے قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خواتین کی جانب سے طالبان کی موجودگی میں، طالبان کے خلاف اور اپنے بنیادی حقوق سے متعلق مظاہرہ کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک چوک پر خواتین کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے، احتجاج کے دوران خواتین نے ہاتھوں سے لکھے گئے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے ہیں اور اپنے بنیادی حقوق کے حوالے سے مطالبات کر رہی ہیں۔

احتجاج کے دوران افغان خواتین کی جانب سے طالبان کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے جبکہ افغان طالبان کو بھی ویڈیو میں خواتین کے ارد گرد دیکھا جا سکتا ہے جو کہ مشتعل ہونے کے بجائے خواتین کو احتجاج کرنے دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احتجاج میں حصہ لینے والی خواتین نے برقعے پہننے ہوئے ہیں جبکہ اُن کے چہروں پر حجاب نہیں ہے۔

دوسری جانب افغانستان کے ایک نیوز چینل ہیڈ کی جانب سے بھی کچھ ٹوئٹ کی گئی ہیں جن میں اُن کا کہنا ہے کہ اُن کے ٹی وی چینل کی نشریات بحال ہو گئی ہیں اور خواتین اینکرز بھی اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.