ہفتہ 19؍ رجب المرجب 1444ھ11؍فروری 2023ء

جلات خان نے لاہور قلندرز کو سوہن حلوہ کھلایا

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر جلات خان نے ساتھی کھلاڑیوں کو سوہن حلوہ کھلا دیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ملتان میں ہے، جہاں وہ 13 فروری کو ابتدائی میچ ملتان سلطانز سے کھیلے گی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر افتخار احمد نے اپنے 6 گیندوں پر 6 چھکوں کو اتفاق قرار دے دیا ہے۔

اس دوران فاسٹ بولر جلات خان ملتان کی سوغات سوہن حلوہ لے کر کھلاڑیوں کے پاس پہنچ گئے۔

انہوں نے ٹیم کے کپتان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بھی سوہن حلوہ کھلایا اور کہا کہ میرے ساتھی کھلاڑی میرے علاقے میں آئے ہیں۔

جلات خان نے مزید کہا کہ میں نے سوچا کھلاڑیوں کو اپنے علاقے کی سوغات کھلانی چاہیے، مجھے امید ہے کہ کھلاڑیوں کو ملتان سوغات پسند آئی ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.