منگل یکم ذی الحج 1444ھ 20؍جون2023ء

جلاؤ گھیراؤ کیس: اعجاز چوہدری کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اعجاز چوہدری کو جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت پولیس نے اعجاز چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے اعجاز چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی استدعا مسترد کردی۔

پولیس نے 3 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اعجاز چوہدری کو عدالت میں پیش کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.