بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جعلی ڈگری پر 819 ملازمین نکالے، سول ایوی ایشن ڈویژن کا سینیٹ میں جواب

سول ایوی ایشن ڈویژن نے سینیٹ میں وقفہ سوالات میں تحریری جواب دے دیا اور بتایا کہ جعلی تعلیمی ڈگری پر 819 ملازمین کو نکالا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن کے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ جعلی ڈگری کیسز وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کےسپرد کیے گئے ہیں۔

جواب میں بتایا گیا کہ جعلی ڈگری پر پی آئی اے کے21 ملازمین کےخلاف کارروائی جاری ہے۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے سوال کیا کہ ایوان میں پہلے بتایا گیا تھا کہ جعلی ڈگری پر 1500 ملازمین کو نکالا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن افسران نے جعلی ڈگڑی پر بھرتیاں کیں، اُن کے خلاف کارروائی بنتی ہے۔

سول ایوی ایشن ڈویژن نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ جعلی ڈگری پر بھرتی کرنے والے افسران ریٹائر ہوچکے ہیں، جن کے خلاف کارروائی نہیں کی جاسکتی ہے۔

دوران اجلاس وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ جعلی ڈگری پر پی آئی اے کے819  ملازمین کو نکالا گیا جبکہ 1ہزار گھوسٹ ملازمین بھی نکال باہر کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے سے 3 ہزار ملازمین کے لیے وی ایس ایس پیکیج منظور کیا ہے، جس سے 1 ہزار 900 ملازمین استفسادہ کرچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.