کراچی میں ہونے والے گزشتہ روز جعلی پولیس مقابلے کا سپاہی پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔
ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار شارع نور جہاں تھانے سے فرار ہوا، غفلت برتنے پر لاک اپ انچارج پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایس ایس پی سینٹرل نے کہا کہ شارع نور جہاں تھانے کے ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کو معطل کردیا گیا ہے۔
گزشتہ روز شارع نور جہاں پر پولیس کی فائرنگ سے شہری زخمی ہوا تھا، پولیس نے شہری کے ڈاکو ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔
Comments are closed.