بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر خلیجی ملک جانے کی کوشش کرنے والا افغان باشندہ گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سرکل نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک افغان باشندے کو گرفتار کیا ہے جو جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر خلیجی ملک جانے کی کوشش کر رہا تھا۔

ایف آئی اے امیگریشن حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر غیرملکیوں کے خلاف امیگریشن کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 

اس سلسلے میں جعلی پاکستانی پاسپورٹ کے حامل ایک  مشکوک مسافر صادق سے کراچی ایئرپورٹ کے ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے باز پرس کی تو اس کی سفری دستاویزات مشکوک ثابت ہوئیں۔ 

مسافر پاکستانی جعلی پاسپورٹ پر خلیجی ملک کی پرواز کے ذریعے بیرون ملک کے راستے کسی دوسرے ملک جانا چاہتا تھا۔ افغانی شہری کے قبضے سے جعلی پروٹیکٹرز جعلی ورک ویزہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ 

گرفتار مسافر نے افغان شہری ہونے کا اعتراف کر لیا۔ ملزم صادق کے مطابق اس نے اعظم نامی ایجنٹ کو 8 لاکھ روپے دے کر جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا بندوبست کیا تھا۔

امیگریشن حکام کے مطابق مزید قانونی کارروائی کے لیے مسافر کو ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.