ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ جعلی رسیدیں جمع کرانے کے کیس کی سماعت آج 12 بجے مقرر کر دی۔
بشریٰ بی بی کی ضمانت پر آج جج طاہرعباس سِپرا کی عدالت میں سماعت ہو گی۔
جج طاہر عباس سِپرا کی عدالت میں پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف پیش ہوئے۔
اس موقع پر وکیلِ صفائی خالدیوسف نے عدالت سے سماعت 12 بجے مقرر کرنے کی استدعا کی۔
جج طاہر عباس سِپرا نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 12 بجے مقرر کر دی۔
Comments are closed.