ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی بورڈنگ پاس اور بغیر امیگریشن کروائے کینیڈا جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔
ملزم رحمت اللّٰہ اسٹڈی ویزے پر کینیڈا جانے کی کوشش کر رہا تھا۔
بورڈنگ گیٹ پر کراس چیکنگ کے دوران ملزم کے قبضے سے جعلی بورڈنگ پاس برآمد کر لیا گیا۔
سفری دستاویزات کی مزید جانچ پڑتال پر کینیڈا کا اسٹڈی پرمٹ اور الیکٹرانک ٹریول اجازت نامہ بھی جعلی نکلا۔
ملزم رحمت اللّٰہ کے جعلی بورڈنگ پاس پر چسپاں ایگزٹ اسٹیمپ بھی جعلی نکلی۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم کی نشاندہی پر ملزم کے بھائی کو ایئر پورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
امیگریشن حکام کی جانب سے ملزم سے مزید پوچھ گچھ کی گئی، جبکہ اس سے موبائل فون ، افغانی پاسپورٹ کی تصاویر اور شناختی کارڈ برآمد کر لیا۔
گرفتار دونوں ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.