بھارت کی لوک سبھا میں جعلی خبروں کی روک تھام اور اس پر سزا سے متعلق بِل پیش کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرِ داخلہ امیت شاہ کی جانب سے بِل لوک سبھا میں پیش کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس مجوزہ بِل کو نظرثانی کے لیے اسٹینڈنگ کمیٹی کے پاس بھیج دیا گیا ہے جو کہ بھارت کی خود مختاری اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی جعلی خبریں یا گمراہ کن معلومات پھیلانے والوں سے متعلق ہے اور اس کے مطابق ایسا کرنے والوں کو 3 سال تک قید کی سزا دی جائے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس بِل میں جرمانہ اور قید دونوں سزاؤں کا ذکر کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق امیت شاہ نے لوک سبھا میں مزید 2 بِل بھی پیش کیے۔
Comments are closed.