اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں زرداری ہاؤس کے انتظامی امور دیکھنے والے امجد اخلاق کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے امجد اخلاق کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔
امجد اخلاق کے خلاف مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔
جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے محفوظ فیصلہ سنایا، جس میں امجد اخلاق کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔
عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔
Comments are closed.