پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انتخابی نشان کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر اپنا ردعمل دے دیا۔
اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے آئینی اختیار پر حملہ ہے، جعلی اور فراڈ انٹراپارٹی الیکشن کو حلال قرار دے دیا گیا، فیصلہ الیکشن نہیں سلیکشن کی جیت ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نہ ووٹرز، نہ ووٹرز لسٹیں، نہ الیکشن کمشنر، نہ الیکشن لڑنے کی اجازت لیکن سب حلال؟ لیول پلیئنگ فیلڈ مانگنے والے اپنی جماعت میں کسی کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کو تیار نہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ 2018 میں آر ٹی ایس بٹھانے کی تاریخ دہرائی گئی ہے، قوم کا مینڈیٹ چوری کرنے والے نے اپنی جماعت کا مینڈیٹ بھی چوری کر لیا۔
Comments are closed.