وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے 63 من وزنی کیک کاٹا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا کہ یہ کیک پناہ گاہوں اور مدرسوں میں تقسیم کیا جائے گا۔
اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات کی مدد سے تیار کیا گیا کیک 25 ہزار نادار افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیک مقامی بیکری کے 18 کاریگروں نے 7 گھنٹے کی مسلسل محنت کے بعد تیار کیا، کیک کی لمبائی 80 فٹ جبکہ چوڑائی 8 فٹ ہے۔
Comments are closed.