پاکستان کے 76ویں یومِ آزادی کے موقع پر دبئی میں موجود دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو بھی سبز ہلالی پرچم کا رنگ چڑھ گیا۔
برج خلیفہ پر سبز ہلالی پرچم کے خوبصورت منظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہزاروں پاکستانی اس دیو قامت عمارت کے اطراف جمع ہو گئے جہاں اُنہوں نے تصاویر اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔
برج خلیفہ کی عمارت کو مخصوص ایل ای ڈی لائٹس کے ذریعے پاکستانی پرچم کی شکل دی گئی تھی۔
اس موقع پر پاکستانی قومی ترانے کی دھن بھی بجائی گئی، یہ منظر دیکھتے ہوئے پاکستانیوں نے وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔
Comments are closed.