پیر 26؍محرم الحرام 1445ھ14اگست2023ء

جشن آزادی، اماراتی قونصل جنرل کا پاکستان سے محبت کا خوبصورت انداز

پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے پاکستان سے محبت کا منفرد انداز اپنایا۔ 

یو اے ای قونصلیٹ کراچی میں جشن آذادی کی تین روزہ تقریبات میں پاکستانی ثقافت کے تمام رنگ بکھیر دیے۔ 

تقریبات میں بخیت عتیق الرومیتی نے پاکستان سے محبت میں گونگے اور بہرے خصوصی بچوں کے ہمراہ قومی ترانہ پیش کیا اور پاکستانی ملّی نغموں پر والہانہ جھومتے رہے۔ 

معصوم بچوں نے تمام صوبوں کی ثقافت کے ذریعے قوم کو اتحاد، ایمان، تنظیم اور یقین محکم کا پیغام دیا۔ 

پاکستان اور متحدہ عرب امارات دوستی کی عظیم مثال پیش کرتے ہوئے یو اے ای قونصلیٹ اور ویزا سینٹر کو جھنڈیوں، غباروں اور برقی قمقموں سےدلہن کی طرح سجایا گیا۔ 

جشن آذادی کی خوشیوں میں قونصل جنرل، قونصلیٹ کے دیگر عہدیداروں اور شہریوں سمیت مختلف سفارتکاروں و قونصلیٹس کے عہدیداروں نے خصوصی شرکت کی۔

قونصل جنرل نے تقریبات میں شریک بچوں، سفارتکاروں اور شہریوں میں چوڑیاں، پاکستانی پرچم، بیجز اور اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

یو اے ای قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی اور قونصل خانے کے اعلیٰ عہدیداروں نے پوری پاکستانی قوم کو جشن آذادی پر دلی مبارک باد کے پیغامات بھی دیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.