بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جس لمحے کا فواد چوہدری کو طویل عرصے سے انتظار تھا

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وہ لمحہ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا جس کا اُنہیں طویل عرصے سے انتظار تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے گزشتہ روز ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے معرکے کے اُس لمحے کا ویڈیو کلپ شیئر کیا جب پاکستان نے فتح اپنے نام کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارت کی جانب سے دیا گیا ہدف پورا کرنے پر کس طرح محمد رضوان اور بابر اعظم ٹیم کی فتح کا جشن مناتے ہیں۔

فواد چوہدری نے ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’وہ لمحہ جس کا ہم نے طویل عرصے سے انتظار کیا۔‘

اُنہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’مبارک ہو پاکستان۔‘

دُنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے پاک بھارت میچ میں پاکستان کی تاریخ فتح اور بھارت کی شکست کو مقبوضہ کشمیر میں بڑے ہی جوش و خروش سے منایا گیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت سے شکست کا جمود توڑ کر اسے چاروں شانے چت کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرادیا۔

بھارت کا 152 رنز کا دیا گیا ہدف پاکستان نے بغیر کسی نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

مقبوضہ کشمیر میں عروسی لباس میں ملبوس دُلہن نے اپنی شادی کی تقریب کے دوران موبائل فون پر دُنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت میچ دیکھ لیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کپتان بابراعظم کے بلے نے بھی رنز اگلے اور انہوں نے 52 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔

دوسری جانب بہترین بولنگ پرفارمنس پر شاہین شاہ آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.