اتوار 7؍ربیع الاول 1445ھ24؍ستمبر 2023ء

جسے مسیحا مانا اس نے سیاسی مخالفین کے بجائے فوج کو ٹارگٹ کرنا شروع کردیا، فردوس عاشق

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جسکو مسیحا مانا اس نے سیاسی مخالفین کے بجائے فوج کو ٹارگٹ کرنا شروع کر دیا۔ 

سیالکوٹ میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا قومی اداروں پر حملہ اور بغاوت کرانے کی کوشش ہوئی تو پیچھے ہٹ گئی۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ سیاست میرا مشن ہے، حلقے کے عوام کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا جہانگیر ترین بار بار ایک بات دہراتے ہیں کہ وہ نہیں بدلے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا اگر چیئرمین پی ٹی آئی بدل گئے ہیں تو جہانگیر ترین وہ منشور اب پورا کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.