بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جسٹس وجیہ کا بیان جھوٹا اور غیر منطقی ہے، شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد کے بیان کو جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا۔

عمران خان کے گھر بنی گالہ کے اخراجات سے متعلق اپنے حالیہ بیان کے بعد جسٹس وجیہ الدین احمد پر حکومتی ارکان کی طرف سے تنقید کی جارہی ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گھر کے خرچے سے متعلق بیان بالکل جھوٹا اور غیر منطقی ہے۔

حکمران جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق کئی بڑے انکشافات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد پارٹی سے ہٹائے جانے کے دکھ میں اکثر ایسے غیر منطقی بیان دیتے رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد نے کہا تھا کہ یہ سوچ بالکل غلط ہے عمران خان کوئی دیانت دار آدمی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا بنی گالہ کا گھر چلانے کے لیے جہانگیر ترین اور دیگر افراد 30 لاکھ روپے ماہانہ دیا کرتے تھے، جو بعد میں 50 لاکھ روپے ماہانہ کر دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.