جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جسٹس مظاہر کیخلاف کارروائی، 14 دسمبر کو سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی کے معاملے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 14 دسمبر کو سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلا لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس جمعرات کو ججز بلاک کانفرنس روم میں ڈھائی بجے ہو گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل نے پانچوں ممبران کو نوٹس بھیج دیا ہے۔

واضح رہے کہ 4 دسمبر کو جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے نوٹس کا جواب جمع کرایا تھا۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے نوٹس کا جواب جمع کرا دیا۔

جواب میں مؤقف اپنایا تھا کہ میں نے 2 آئینی درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کر رکھی ہیں، میری دونوں آئینی درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کا کہنا تھا کہ میری استدعا ہے کہ میرے خلاف جاری شوکاز نوٹس واپس لیا جائے، میری آئینی درخواستیں 3 رکنی کمیٹی کے سامنے رکھی جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.