سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کے بیٹوں نے میاں داؤد کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔
قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میاں داؤد 15 دن میں معافی مانگیں اور اپنے الزامات کی تردید کریں۔
نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ وکیل میاں داؤد نے جسٹس مظاہر نقوی کی ساکھ کو مجروح کیا۔
قانونی نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ معافی نہ مانگنے پر میاں داؤد قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کو تیار رہیں۔
دوسری جانب میاں داؤد نے لیگل نوٹس پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی نوٹس کا جواب دینے یا نہ دینے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کروں گا۔
میاں داؤد نے کہا ہے کہ قانون اور آئین کی بالادستی کے لیے دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ قانونی نوٹس کے پیچھے چھپنے کے بجائے سپریم جوڈیشل کونسل میں جواب دیں۔
واضح رہے کہ وکیل میاں داؤد نے جسٹس مظاہر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا ہے۔
Comments are closed.