اتوار 5؍شعبان المعظم 1444ھ26؍فروری 2023ء

جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنس کی نقول سپریم جوڈیشل کونسل کے باقی 4 ممبران کو بھی ارسال

سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف ریفرنس کی نقول سپریم جوڈیشل کونسل کے باقی 4 ممبران کو بھی ارسال کر دی گئیں۔

‎میاں داؤد ایڈووکیٹ نے ریفرنس کی نقول بذریعہ درخواست ارسال کیں۔

‎میاں داؤد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عدالتی روایات اور رولز ہیں کہ سیکریٹری کونسل ریفرنس کی نقول متعلقہ ممبران کو بھیجے۔

انہوں نے کہا کہ معلوم ہوا کہ سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل نے ابھی تک ریفرنس کی نقول تمام ممبران کو نہیں دیں۔

میاں داؤد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل 5 ممبران پر مشتمل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ باقی ممبران میں سپریم کورٹ کے جسٹس فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید خان شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف جائیدادوں سے متعلق ریفرنس دائر کر دیا گیا۔

میاں داؤد ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ جوڈیشل ریفرنس میں جسٹس مظاہر نقوی اور ان کی فیملی کے اثاثوں میں غیر قانونی اضافے کی بابت معلومات فراہم کی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.