جمعہ 18؍ذوالحجہ 1444ھ7؍جولائی 2023ء

جسٹس مظاہر جنرل فیض حمید کے بہت قریب تھے، جسٹس (ر) شوکت صدیقی

جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی جنرل فیض حمید کے بہت قریب تھے۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی نے کہا کہ جسٹس مظاہر نقوی جب لاہور ہائیکورٹ کے جج تھے تو ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس آیا۔ اس وقت کونسل کے سربراہ ثاقب نثار تھے۔

سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزار بھی شامل تھے، جب مظاہر نقوی ریفرنس کا سامنا کر رہے تھے تو جنرل فیض حمید نے ثاقب نثار سے رابطہ کیا۔

 جنرل فیض حمید نے کہا کہ ہمارے بندے کو اس معاملے سے نکالیں، ثاقب نثار نے کہا انہیں مسئلہ نہیں ہے، آپ جسٹس کھوسہ سے کہیں کہ وہ ریفرنس سننے سے معذرت کرلیں اور انہوں نے یہ کام کروا لیا۔

جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی کا کہنا تھا کہ جنرل فیض حمید ہی جسٹس مظاہر نقوی کو سپریم کورٹ لے کر آئے، جسٹس مظاہر نقوی ان سات ججز میں ہیں جو آؤٹ آف ٹرن آئے ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.