جسٹس مشیر عالم کے اعزاز میں کل ہونے والا فل کورٹ ریفرنس منسوخ کر دیا گیا۔
اس حوالے سے جاری کردہ سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر فل کورٹ ریفرنس منسوخ کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق جسٹس مشیر عالم کے اعزاز میں کل صبح ساڑھے گیارہ بجے فل کورٹ ریفرنس ہونا تھا۔
جسٹس مشیر عالم کل اپنی مدت پوری کر کے سپریم کورٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.