سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جڑانوالہ میں کرسچن کالونی کا دورہ کیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سانحہ میں متاثر مکانات اور گرجا گھروں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
انہوں نے جڑانوالہ کے متاثرین سے ملاقات بھی کی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ واقعے کو 3 دن گزر گئے، متاثرہ گلیاں صاف نہیں کی گئیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈپٹی کمشنر سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کرسچن کالونی کی گلیوں کی فوری صفائی کرائی جائے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ دانش اسکول میں متاثرین سے ملاقات کے بعد روانہ ہو گئے۔
Comments are closed.