پاکستان بار کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریب میں شرکت کا خیر مقدم کیا ہے۔
ایک بیان میں پاکستان بار کونسل (پی بی سی) کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جوائنٹ آئینی کنونشن میں شرکت کو سراہتے ہیں، سپریم کورٹ کے تمام ججز آئین کے محافظ ہیں۔
پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر تنقید بے بنیاد ہے، اُن کے عزم اور آئینی حمایت پر کوئی شک نہیں۔
پی بی سی کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس انور ظہیر جمالی بھی بطور چیف جسٹس سینیٹ سیشن میں شرکت کر چکے ہیں۔
Comments are closed.