جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے وفاقی حکومت کی کیوریٹو ریویو پٹیشن کو واپس لینے کی درخواست پر ان چیمبر سماعت کی۔
اٹارنی جنرل منصور اعوان چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے چیمبر میں پیش ہوئے۔
اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مؤقف تھا کہ آئین و قانون میں دوسری نظرثانی کی گنجائش نہیں۔
واضح رہے کہ جسٹس فائز عیسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر نظرثانی کی درخواستیں 26 اپریل2021ء کو خارج ہوئیں، پی ٹی آئی نے نظرثانی کی درخواستیں خارج ہونے کے خلاف کیوریٹو ریویو دائر کر رکھا تھا۔
حکومت نے وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست دائر کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حال ہی میں متعلقہ حکام کو کیوریٹو نظرثانی کی درخواست کی پیروی نہ کرنے اور درخواست واپس لینے کو کہا تھا۔
Comments are closed.