جوڈیشل کمیشن نے اتفاق رائے سے جسٹس عرفان سعادت کو بطور سپریم کورٹ جج تعینات کرنے کی سفارش کردی۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں جسٹس عرفان سعادت کا نام حتمی منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوا دیا گیا۔
جسٹس عرفان سعادت خان اس وقت سندھ ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہیں، سندھ ہائیکورٹ سے جسٹس محمد علی مظہر کی سپریم کورٹ تقرری پر جسٹس عرفان سعادت کو بائی پاس کیا گیا تھا۔
جسٹس منیب اختر، جسٹس حسن اظہر کی سپریم کورٹ تقرری پر بھی جسٹس عرفان سعادت کو بائی پاس کیا گیا تھا۔
Comments are closed.