سپریم کورٹ میں جسٹس سجاد علی شاہ کے اعزاز میں ہونے والا فل کورٹ ریفرنس منسوخ کر دیا گیا۔
ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ جسٹس سجاد علی شاہ کی درخواست پر ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس منسوخ کردیا گیا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس سجاد علی شاہ کے اعزاز میں ہونے والا عشائیہ بھی سپریم کورٹ بلڈنگ کے بجائے اب ججز کالونی میں ہوگا۔
جسٹس سجاد علی شاہ 14 اگست کو سپریم کورٹ کے جج کے عہدے سے ریٹائر ہورہے ہیں۔
Comments are closed.